ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

Thu, 07 Mar 2019 18:33:59    S.O. News Service

بھٹکل :7؍مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کی زیرسرپرستی  انڈر 14اور انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ ماہ  اپریل میں ہبلی  میں کھیلے جائیں گے  جس میں اکیڈمی کی ٹیم  بھی شریک ہوگی، اس بات کی اطلاع اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے پریس کانفرنس کے ذریعے  دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم منتخب کرنے کے لئے اکیڈمی کی طرف سے بروز جمعہ 8مارچ کی دوپہر 30-2 بجے سے  نوائط کالونی میں واقع وائی ایم ایس اے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کا سلیکشن ہوگا۔ 16سالہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو ضروری ہے کہ وہ یکم ستمبر 2003کے بعد پیدا ہوئے ہوں اور 14سالہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں  کو لازمی ہے کہ وہ یکم ستمبر 2005کے بعد  پیدا ہوئے ہوں۔ سلیکشن کے لئے کھلاڑیوں کے لئے صروری ہے کہ وہ  اپنی برتھ سرٹیفکٹ بطور ثبوت اور اپنا پرسنل کٹ بیگ ساتھ لے کر آئیں۔

وسیم نے بتایا کہ ٹیموں میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ہوناور، منکی  ، مرڈیشور ، بھٹکل  اور شیرور کے کھلاڑی حصہ لے سکتےہیں۔ اکیڈمی میں جوائن ہونےو الے کھلاڑیوں کو ہبلی کے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع مل سکتاہے۔ مشہور کرکٹر انس ملا کی نگرانی میں سلیکشن ہوگا۔ اس سلسلے میں مزید جانکاری کے لئے  وسیم کے ایم سے 8904600600پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


Share: